ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو یادو اور راہل گاندھی کی ملاقات پر بی جے پی کا طنز ،ایک بیل پر، ایک جیل میں 

لالو یادو اور راہل گاندھی کی ملاقات پر بی جے پی کا طنز ،ایک بیل پر، ایک جیل میں 

Tue, 01 May 2018 01:24:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایمس میں داخل علاج لالو یادو اور کانگریس صدر راہل گاندھی ملاقات پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے طنز کیا ہے۔دہلی کے ایمس میں لالو یادو سے ملنے گئے راہل گاندھی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سبت پاترا نے ٹوئٹر کے ذریعے حملہ بولا اور دونوں کو بدعنوانی کے کھیل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔بتا دیں کہ پیر کو راہل گاندھی ایمس میں جاکر لالو یادو سے ملے۔بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے لالو یادو اور راہل گاندھی کی تصویر کی شیئرکرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ ایک بیل پے ، ایک جیل میں۔پھر بھی ان کی ہمت ہے جو کہتے ہیں ہم قائم ہیں۔بتا دیں کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں راہل گاندھی بھی ملزم ہیں اور انہیں ضمانت ملی ہوئی ہے۔اس سے پہلے ایمس انتظامیہ نے لالو یادو کی صحت کو لے کر ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ لالو یادو اب پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں اور وہ سفر کرنے کے لئے فٹ ہیں۔وہیں لالو یادو نے ایمس کے ندیش کو خط لکھ کر رانچی اسپتال منتقلی نہ کئے جانے کی فریاد کی ہے۔ایمس کے فیصلے پر لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے حیرانی ظاہر کی ہے اور کہا کہ ایمس انتظامیہ نے لالویادوکورانچی اسپتال بھیجنے کا فیصلہ جلد بازی کا ہے۔یہ فیصلہ کیوں لیا گیا ہے، یہ ایمس انتظامیہ ہی جانتی ہے۔


Share: